کملا ہیرس نےٹرمپ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی
امریکی صدر جو بائیڈن کی دستبرداری اور ان کی جگہ کملا ہیرس کے لیے حمایت کے اعلان کے بعد سے محض 24 گھنٹوں کے اندر ڈیموکرٹیک پارٹی نے 81ملین ڈالرز اکٹھے کر لیے۔ڈیموکریٹک فنڈ ریزنگ آرگنائزیشن ’ایکٹ بلیو‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کملا ہیریس کی مہم کے آغاز کے 24گھنٹوں کے اندر صدارتی مہم کے لیے 81 ملین ڈالرز کا عطیہ وصول کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے اور ٹرمپ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی دیا۔یہ 2024 کا سب سے بڑا فنڈ ریزنگ دن تھا، جو بائیڈن کے ہٹنے کے ساتھ ہی عطیہ دہندگان میں پارٹی کے ساتھ وابستگی کا جوش و خروش پھر سے تازہ ہو گیا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے فنڈ ریزنگ بازو ایکٹ بلیو کی طرف سے اعلان کردہ اس اعداد و شمار کا مطلب ہے کہ 59 سالہ کملا ہیرس نے اس انتخابی دور میں سب سے زیادہ رقم اکٹھی کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔