پاکستان:عام انتخابات،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کا بڑا سرپرائز
نواز شریف کو مانسہرہ اور بلاول کو لاہو ر میں شکست ،خیبر پختونخواہ میں بھی آزاد امید وار بھی سب سے آگئے
پاکستان میں عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے بعد انتخابی نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ ابتدائی غیر سرکاری وحتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار بڑی تعداد میں کامیاب ہوئے ۔قومی اسمبلی کی نشستوں پر تحریکِ انصاف کے آزاد امیدواروں کی تعداد90ہے جبکہ ابھی مزید نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ متعدد نشستوں پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 90 نشستیں جیت لیں ۔ ن لیگ 60نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہے جبکہ پی پی نے 44 اور ایم کیو ایم نے 8 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ، اسی طرح آئی پی پی نے دو جبکہ جے یو آئی نے ایک نشست اور مسلم لیگ ق ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔
شہرِِ اقتدار میں تین میں سے 2 نشستوں پر ن لیگ کامیاب
این اے 46 سے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل خان 39 ہزار 564 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 23 ہزار 391 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے اور پی پی پی امیدوار 5 ہزار 42 ووٹ حاصل کرسکے۔حلقہ این اے 47 میں مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین کو 86 ہزار396 ووٹ ملے۔این اے 48 اسلام آباد سے استحکام پارٹی کے نامزد آزاد امیدوار راجہ خرم نواز 89699 لے کر کامیاب ہوئے۔ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار علی بخاری کو 59851 ووٹ حاصل ہوئے۔
پنجاب سے قومی اسمبلی کے انتخابی نتائج
این اے 51 مری کم راولپنڈی سے ن لیگ کے اسامہ سرور ایک لاکھ 49 ہزار 250 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیداور لطاسب ستی 113843 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔حلقہ این اے 54 سے آزاد امیدوار عقیل ملک 85 ہزار 912 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ عذار مسعود 73 ہزار 694 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔راولپنڈی کے حلقہ این اے-55 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ حریف آزاد امیدوار کو شکست دے دی۔حلقہ این اے 56 میں مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی 96649 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہریار ریاض 82613 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔راولپنڈی کے حلقہ این اے 57 سے مسلم لیگ ن کے دانیال چوہدری 83331 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار سیمابیہ چوہدری کو 56789 ووٹ ملے۔حلقہ این اے 60 جہلم 1 سے 99 ہزار 948 ووٹ لے کر ن لیگ کے بلال اظہر کیانی پہلے نمبر پر رہے۔ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوارحسن عدیل 90 ہزار 474 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
خیبرپختونخواسے قومی اسمبلی کے انتخابی نتائج
خیبرپخوتخوا میں قومی اسمبلی کی 44 نشستوں میں سے 25 کے نتائج موصول ہوگئے ہیں ۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے میدان مار لیا ہے۔ تحریک انصاف کے نامزد آزاد امیدواروں نے 24 سیٹیں جیت لیں جبکہ جے یو آئی صرف ایک نشست این اے 28 جیت سکی۔این اے 15مانسہرہ میں آزادامیدوار شہزادہ گتاسپ خان ایک لاکھ 5ہزار 249ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے80ہزار 382ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ این اے 16 ایبٹ آباد میں آزاد امدیوار علی اصغرخان 1 لاکھ 4 یزار 993 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ نون لیگ کے مرتضی جاوید عباسی 86 ہزار 276 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔
سندھ سے قومی اسمبلی کے انتخابی نتائج
سندھ سے پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیاب حاصل کرلی ہے۔این اے 198 گھوٹکی سے پیپلزپارٹی کے خالد لوند 1لاکھ20ہزار259ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار میاں عبدالحق90629ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔گھوٹکی کے حلقہ این اے-199 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کر لی ہے۔ علی گوہر خان مہر ایک لاکھ 54 ہزار 832 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا عبدالقیوم نے 40 ہزار 204 ووٹ حاصل کرلیے۔این اے 200 سکھر 1 سے جی ڈی اے کے دیدار علی 41 ہزار911 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 201 سکھر سے پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ 120،219 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔خیرپور کے حلقہ این اے 202 میں پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ 121,756 ووٹوں سے کامیاب جبکہ جی ڈی اے کے سید غوث علی شاہ 26,745 ووٹوں کے ساتھ پیچھے رہ گئے۔این اے 212میرپورخاص،پیپلزپارٹی کے منور تالپور1لاکھ21ہزار972ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار علی نواز شاہ 45321ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-216 مٹیاری سے پیپلز پارٹی کے ایک اور امیدوار نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو شکست دے دی ہے۔ مخدوم جمیل الزماں نے ایک لاکھ 24 ہزار 536 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف امیدوار بشیر احمد نے 80 ہزار 439 ووٹ حاصل کیے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ٹھٹہہ کے حلقے این اے 225 سے پی پی پی کے امیدوار صادق علی میمن 140،773 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ضلع ٹنڈو الہیار کے حلقہ این اے 217 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کر لی۔ ذوالفقار بچانی 115,672 ووٹوں کی شاندار برتری کے ساتھ کامیاب ہوئے جبکہ GDA کی راحیلہ مگسی 69,234 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
بلوچستان سے قومی اسمبلی کے انتخابی نتائج
بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 261 سے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-261 قلات سے 3 ہزار 404 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔ پیپلز پارٹی کے سردار ثنا اللہ خان زہری 2871 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔