vosa.tv
Voice of South Asia!

پیپلزپارٹی کے جیالے بلاول کو وزیر اعظم دیکھنے کے لیے پُر اُمید

0

پاکستان  پیپلز پارٹی  امریکا کے رہنماوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ  انتخابی  نتائج مکمل ہونے کے بعد بلاول بھٹو  ہی  ملک کے اگلے  وزیر اعظم  منتخب ہوں گے۔پاکستان  میں    ملکی  تاریخ کے سب سے  بڑے اور بارہویں عام انتخابات کے  نتائج دیکھنے  کے لیے پیپلز پارٹی یو ایس  اے  کی قیادت و کارکنان نیوجرسی میں   واقع  پارٹی  دفتر میں جمع ہوگئے ۔تلاوتِ کلام  پاک سے اس بیٹھک کا آغاز ہوا۔پیپلز پارٹی  امریکا کے صد ر خالد ، نیویارک کے صدر  ظفر چھٹہ ،سینئر نائب صدر  جمشید گجر، نائب  صدر  سلمان  بٹ اور عذرا ڈار نے کہا کہ نتائج کے اجراء  میں تاخیر قابلِ تشویش ہےلیکن بھٹو کے جیالے  پر امید ہیں کہ   بلاول بھٹو  ہی وزیر اعظم ہوں گے۔پیپلزپارٹی  کی خواتین و مرد ارکان نے  انتخابی  نتائج دیکھے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ پی پی  ورکرز  کا کہنا تھا کہ  بلاول بھٹو   کی انتخابی  مہم اور نتائج  نے ثابت کردیا کہ پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی  کے جیالوں  کا کہنا تھا کہ  جو یہ  کہتے تھے کہ پیپلز  پارٹی صرف سندھ کی جماعت ہے ، آج انھیں منہ کی کھانی  پڑی،وزیر اعظم کے لیے بلاول بھٹو سے بہتر امیدوار  کوئی نہیں۔ پیپلز پارٹی  امریکا کی  قیادت کا کہنا تھا کہ   الیکشن  کو متنازعہ ہونے سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ  انتخابی  نتائج بروقت  جاری کیے جائیں،  رزلٹ میں تاخیر نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے جو   جمہوری عمل کے لیے درست نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.