نیویارک میں دن دھارے بچی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ،شہری حکومت کا ملازم گرفتار
نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 81 کے عملے نے شہری حکومت کے محکمہ این وائے پی ڈی کے38 سالہ سیفٹی ایجنٹ کوگرفتار کرلیا۔ ملزم پر 3rd ڈگری اسالٹ کا الزام ہے۔تھانہ نمبر 13 کے عملے نے 369 3 ایوینیو پر 66 سالہ شخص پر حملہ کرنے والے50 سالہ ملزم کو2nd ڈگری اسالٹ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔تھانہ نمبر 66 کی حدود میں 837 59 اسٹریٹ پر ایک نامعلوم شخص 9 سالہ بچی کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنا کے فرار ہوگیا۔ تھانہ نمبر 71 کی حدود میں 544 فلیٹ بُش کے قریب ایک نا معلوم فرد نے 79 سالہ شخص پر حملہ کر کے فرار ہوگیا پولیس نے ملزم کی مزید تصاویر جاری کردیں۔ تھانہ نمبر 110 کی حدود میں 97-23 ایلسٹائین ایوینیو پر ایک نامعلوم فرد 49 سالہ شخص سے والٹ چھین کر فرار ہوگیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی وڈیو سامنے آگئی۔تھانہ نمبر 61 اور 42 کا عملہ 14 سالہ گمشدہ لڑکےاور لڑکی کو تلاش کر رہا ہے۔ پولیس نے مطلوبہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ان کی ویڈیوزاور تصاویریں جاری کردی ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملزمان کی گرفتاری میں مدد کریں۔