شکاگو میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی نوجوان کی اہلیہ فاطمہ رضوی کی حکومت سے اپیل
فاطمہ رضوی کا کہنا ہے کہ سید ظاہر علی کو ڈاکوؤں نے اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ 4 فروری کی شب تقریباً ڈیڑھ بجے گھر جا رہے تھے۔متاثرہ نوجوان کی اہلیہ کے مطابق ڈاکوؤں نے سید ظاہر علی کو بندوق کی نوک پر لوٹنے کی کوشش کی اور بُری طرح زخمی کیا۔فاطمہ رضوی نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان کے شوہر کا امریکا میں مناسب علاج ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے ابھی تک مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان کے شوہر کو امریکا میں طبی و قانونی مدد ملے۔ فاطمہ رضوی نے درخواست کی کہ انہیں ویزا دیا جائے تاکہ وہ خود شکاگو پہنچ کر شوہر کا علاج کروا سکیں۔دوسری جانب، شکاگو میں بھارتی قونصل خانے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ وہ متاثرہ نوجوان اور ان کی فیملی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔