سینٹرل لندن کے کرمنل کورٹ علاقے میں آتشزدگی، زوردار دھماکے
دھماکوں کے بعد اولڈبیلی کراؤن کورٹ کو خالی کرا لیا گیا۔ وسطی لندن کے اولڈ بیلی میں آگ لگنے کے بعد لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔ عمارت کے ایک ونگ میں آگ لگنے کے بعد سنٹرل کریمنل کورٹ کے عقب سے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی اور سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔لندن فائر بریگیڈ (LFB) نے کہا کہ قریبی وارک لین پر ایک الیکٹریکل سب اسٹیشن زد میں آیا۔