vosa.tv
Voice of South Asia!

الیکشن کوریج کیلئے میڈیا کمپلین ایپلی کیشن کا افتتاح

0

نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا۔ایپلی کیشن سے موبائل، لیپ ٹاپ، دیگر ڈیوائسز کے ذریعے آن لائن شکایات درج کرانے میں مدد ملے گی۔اس ایپلی کیشن کے ذریعے صحافی مسائل کی فوری اور مؤثر رپورٹنگ کرسکیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت نگراں حکومت وجود میں آئی، نگراں حکومت نے انتخابات کے عمل میں الیکشن کمیشن کی ہر طر سے مدد کی۔مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ 12 کروڑ سے زائد پاکستان کے عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے، انتخابات میں عوام حق رائے دہی استعمال کر کے اپنے نمائندے منتخب کریں گے، آئین کے دیباچے میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.