کینیڈابھی اسرائیلی آبادکاروں پر پابندی لگانے کے لیے تیار
امریکا، فرانس اور یورپ کے بعد کینیڈا نے بھی مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاروں پر پابندی لگانے کی تیاری کر لی۔ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ میلانیا جولی نے کہا ہے کہ کچھ آباد کاروں پر "پابندیاں لگائی جائیں گی۔جولی نے یوکرین سے بات کرتے ہوئے بتایا اس حوالے سے کام اوٹاوا میں ہو رہا ہے اور میں جلد ہی ایک اعلان کرنے کا منتظر ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ آبادکاروں پر پابندی کے حوالے سے ہم فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔یہ ریمارکس کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے کہنے کے چند دن بعد سامنے آئے ہیں کہ وہ مغربی کنارے میں "انتہا پسند” آباد کاروں پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ امریکہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی برادریوں پر حملہ کرنے کے الزام میں چار آباد کاروں پر پابندی عائد کر دی۔