vosa.tv
Voice of South Asia!

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ووٹرز کے لیے ہدایات جاری

0

الیکشن کمیشن  آف پاکستان کے ہدایات کے مطابق ووٹ ڈالنے کے لیے اصلی شناختی کارڈ ساتھ ہونا لازمی ہے، شناختی کارڈکی کاپی یاسافٹ کاپی ووٹ ڈالنے کے لیے قابل قبول نہیں ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق زائد المعیاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے، شناختی کارڈ کے سوا پاسپورٹ، ب فارم یا ڈرائیونگ لائسنس قابل قبول نہیں ہوگا۔اسی طرح پولنگ اسٹیشن کے اندر ووٹر اپنا اصل شناختی کارڈ پریذائیڈنگ افسر کو دے گا، پولنگ افسر ووٹر کے دائیں انگوٹھے پر اَن مِٹ روشنائی سے نشان لگائے گا، پریزائیڈنگ افسر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی ووٹر فہرست میں ووٹر کی تصویر کے سامنے انگوٹھے کا نشان لگوائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ افسر ووٹر کا نام ووٹر فہرست سے کاٹے گا، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے لیے بیلٹ پیپر دے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے سبز اور صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپر دیا جائے گا، ووٹرز ووٹنگ اسکرین کے پیچھے صوبائی اور قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپر پر مہر لگائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ووٹرز بیلٹ پیپر پر امیدوار کے نام یا انتخابی نشان پر مہر لگائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو ہدایت کی ہے کہ بیلٹ پیپر تہہ کرنے سے قبل یقینی بنائیں کہ مہر کی سیاہی سوکھ چکی ہو، بیلٹ پیپر کو فولڈ کر کے بیلٹ بکس میں ڈالیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.