شبانہ اعظمی اور سنی دیول پہلی مرتبہ فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے
اداکارہ نے حال ہی میں فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں نامور اداکار دھرمیندر کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کی تھی۔شبانہ اعظمی اب عامر خان کی فلم لاہور1947 میں دھرمیندر کے بیٹے سنی دیول کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔لاہور1947 میں اداکارہ ایک ایسی ہندو ماں کا کردار ادا کریں گے جو تقسیم کے وقت اپنی اس حویلی کو چھوڑنے سے انکار کردیتی ہے جو ایک مسلم مہاجر خاندان کو الاٹ ہو جاتی ہے۔سنی دیول کے مدمقابل پریٹی زنٹا ہیروئن کا کردار نبھائیں گی اور اس سے قبل 2018 میں یہ دونوں بھیا جی سپر ہٹ میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔