نوانٹری2 کیلئے ورون دھون، دلجیت دوسانج اور ارجن کپور کے نام فائنل
2005 کو ریلیز ہونے والی فلم میں سپر اسٹار سلمان خان، انیل کپور اور فردین خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔فلم کے سیکوئیل کے حوالے سے ڈائریکٹر انیس بزمی نے چند برس قبل اعلان کیا تھا اور وہ چاہتے تھے کہ پرانی کاسٹ کے ساتھ اسے بنایا جائے لیکن اب انہوں نے اپنا ذہن تبدیل کردیا ہے۔فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس دسمبر سے ہوگا جبکہ فلم کو اگلے برس ریلیز کیا جائے گا۔نوانٹری 2 میں خواتین فنکاروں کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے اور ذرائع کے مطابق ان کے نام کو فائنل کیا جارہا ہے۔