ایلون مسک کی کمپنی کا دنیا میں پہلے انسان میں برین چپ لگانے کا کامیاب تجربہ
ٹیکنالوجی کا نام ذہن میں آتے ہی ایلون مسک کا خیال آتا ہے کیونکہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی پر کام کررہےہیں۔ایلون مسک نے ایکس پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ نیورالنک نے انسان میں پہلی برین چپ نصب کی ہے۔ اسٹارٹ اپ نیورالنک نے پہلی بار ایک انسانی مریض میں برین چپ لگائی ہے، اور جس مریض میں چپ لگائی گئی ہے وہ فالج کا شکار تھا جو اپنے خیالات کے ذریعے اب برین چپ کی مدد سے آلات کو قابو کر سکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مریض امپلانٹ کے بعد اب تندرست ہوگیا ہے، اور امپلانٹ کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ، چپ کے ذریعے دماغ کے اندر نیورونز کی سرگرمی نظر آنے لگی ہے۔امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے گزشتہ سال اس کمپنی کو انسانوں پر برین چپ امپلانٹ کرنے کے لیے پہلے ٹرائل کی اجازت دی تھی۔