حملہ کیس میں شہری حکومت کا 46 سالہ ملازم گرفتار
نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 67 کے عملے نے شہری حکومت کے محکمہ این وائے پی ڈی کے 46 سالہ اسکول کراسنگ گارڈ کوگرفتار کرلیا۔ ملزم پر سیکنڈ ڈگری اسالٹ کا الزام ہے۔تھانہ نمبر 75 کی حدود میں جیورجیا ایوینیو پر 60 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔تھانہ نمبر 61 کا عملہ 21 سالہ گمشدہ شخص کو تلاش کررہا ہے آخری بار انہیں 19 مئی کو گھر سے نکلتے دیکھا گیا تھا۔