vosa.tv
Voice of South Asia!

اسپیس ایکس نے بڑا اسٹارشپ کامیابی سے لانچ کردیا

0

گزشتہ برس اسپیس ایکس نے جو دو مشن لانچ کیے تھے ان سے تازہ ترین تجربہ زیادہ کامیاب دکھائی دے رہا ہے۔اسپیس ایکس نے بڑا اسٹارشپ راکٹ امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع اپنے مرکز سے لانچ کیا۔ دو مراحل پر مشتمل راکٹ مقررہ فاصلے تک پہنچنے کے بعد کامیابی سے الگ ہوا اور خلا میں داخل ہوا۔اسپیس ایکس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جب یہ راکٹ دوبارہ زمین کے مدار میں داخل ہوا تو اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ یہ راکٹ بحرِ ہند میں کسی مقام پر آ گرے گا۔اسپیس ایکس مصنوعی سیارے زمین کے مدار میں بھیجنے والے بڑے پلیٹ فارمز میں سے ہے۔ ایلون مسک نے اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی کاروباری سلطنت کو نمایاں حد تک مضبوط بنایا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.