vosa.tv
Voice of South Asia!

ایران  پاکستان کی سرحدوں پر دہشت گردوں کو تیسرے گروہ کی حمایت حاصل ہے، حسین امیر عبداللہیان

0

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران  پاکستان کی سرحدوں پر دہشت گردوں کو تیسرے گروہ کی حمایت حاصل ہے سرحد  پر موجود دہشت گرد دونوں ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں تاہم ہم  دہشت گردوں کو مشترکہ سلامتی کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گےاس موقع پر پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس نے کہا  کہ  دہشت گردی دونوں ممالک کے لیے ایک خطرہ ہے جس کے خلاف مشترکہ کارروائی کی ضرورت ہے دونوں ممالک سیاسی اور سیکیورٹی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس کا کہنا تھا کہ مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے درمیان گہرا اور مضبوط سفارتی تعلق ہے پاکستان ایران سے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینےکے خواہاں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.