ریاستی اداروں کے خلاف ایک سیاسی جماعت کا من گھڑت پروپیگنڈہ پھر بےنقاب،
تحقیقات کے مطابق ڈی جی خان کے شہری غلام شبیر کی ریاستی اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے کی وڈیو ایک سیاسی جماعت کے ہینڈلرز نے سوشل میڈیا پر پھیلائی یہ وڈیو پیسے دے کر بنوائی گئی تھی اس حوالے سے غلام شبیر کا اعترافی بیان بھی منظر عام پر آگیا غلام شبیر نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ اُس نے پی ٹی آئی سے پیسوں کی لالچ میں آکر یہ بیان دیا
تحقیقات کے مطابق غلام شبیر کی ویڈیو میری لینڈ امریکہ میں رہائش پذیر پی ٹی آئی میری لینڈ کے صدر وقار خان نے سوشل میڈیا پر پھیلائی غلام شبیر نے اعترافی بیان کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر معافی بھی مانگی