vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب :دمام کے صحرائی علاقے میں مچ کہچھری کی رنگارنگ تقریب

0

سعودی عرب کے شہر دمام کے صحراء علاقے میں مچ کہچھری کی رنگارنگ تقریب سجائی جہاں مچ کہچھری کی آگ نے موسم سرما دوبالا کیے رکھا وہیں سندھی کلچر کے رنگ بھی نمایاں رہے جبکہ مقامی گلوکار نعیم سندھی نے بھی موسیقی کے سر بکھیر کر نوجوانوں کو رقص کرنے پر مجبور کر دیا مچ کہچری کے آرگنائزر اعظم ملک،قربان لاشاری،محمد بخش تینو اور دیگر کا کہنا تھا کہ سندھ کی دھرتی ہزاروں کی تہذیب اور ثقافت کی امین ہے اور مچ کہچری ہماری تاریخ کا اہم حصہ ہے جس سے تفریح کے ساتھ ساتھ مل بیٹھنے کا موقعہ میسر آتا ہے اور ہمارا مقصد نئی نسل کو اس سے روشناس کروانا تھا تاکہ وہ اپنی ثقافت کو ساتھ لیکر چلیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.