vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں ریاض سیزن فٹ بال کپ کے پہلے میچ میں الھلال  کلب نے فتح حاصل کر لی

0

سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگڈم ارینا فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سٹار فٹ بالر میسی نے امریکن میامی کی قیادت کی جن کو شائقین کی بڑی تعداد نے خوش آمدید کہا الھلال سعودی فٹ بال کلب اور امریکن میامی کلب کے درمیان کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں الھلال نے تین گول کرکے برتری حاصل کی جبکہ امریکن میامی نے دو گول کیے دوسرے ہاف میں امریکن میامی نے دفاعی پوزیشن لیتے ہوئے گول کرکے میچ تین تین گول سے برابر کر دیا تاہم میچ کے آخری منٹس میں الھلال نے چوتھا گول کرکے فتح حاصل کر لی ریاض سیزن کے زیر اہتمام فٹ کپ کا اگلا میچ امریکی میامی اور سٹار فٹ بالر رونالڈو کی ٹیم النصر کلب کے درمیان کھیلا جائے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.