vosa.tv
Voice of South Asia!

بلاول بھٹو زرداری کا ایک بار پھر میاں نواز شریف کو کھلا چیلنج

0

بلاول بھٹو زرداری کا ایک بار پھر میاں نواز شریف کو کھلا چیلنج دے دیا کہا کہ سندھ میں جہاں جی چاہے آجائیں  اور بات کریں  ،بلاول بھٹو زرداری نے راولپنڈی میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے  مرکز میں ان کی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو ایک بار پھر چیلنج دے دیا کہا کہ میں نے چینلج قبول کر لیا اب میاں صاحب کیوں ڈر رہے ہیں ، میاں صاحب کو اگر اپنی اقتصادی پالیسی کا پتہ ہے تو سندھ میں آئیں اور بات کر لیں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان کو حراساں کیا جا رہا ہے پی ٹی آئی کے کارکن پیپلز پارٹی میں شامل ہوتے ہیں تو انہیں نو مئی یاد آ جاتا ہے ن لیگ کھلا میدان چاہتی ہےاس سے پہلے زیبسٹ یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت ملی تو اشرافیہ کی مراعات ہی نہیں وفاق کی 17 وزارتیں ختم کر کے پسماندہ طبقات کو ریلیف دیں گے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی بیوروکریسی کی ذہنیت خود کچھ کرنا اورنہ کچھ کرنے دینا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.