vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کے دور میں ادویات پر دسیوں ہزار ڈالر غلط خرچ کیے: پینٹاگون

0

پینٹاگون کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے بڑی طبی کمپنیوں کے برانڈ ناموں کی وجہ سے ادویات پر دسیوں ہزار ڈالر زیادہ خرچ کیے حالانکہ وہی ادویات دیگر کمپنیوں کی جانب سے کم قیمت پر دستیاب تھیں۔یہ میڈیکل یونٹ، وائٹ ہاؤس کے ملٹری آفس کا حصہ ہے، جس نے وفاقی حکومت اور محکمہ دفاع کے رہنما اصولوں کی تعمیل نہیں کی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عملے کے ایسے افراد کو بھی مفت خصوصی طبی اور فوجی میڈیکل سہولیات فراہم کی گئیں جو اس کے لیے اہلیت نہیں رکھتے تھے۔ اسی طرح ان افراد کو کنٹرولڈ مواد والی ادویات کے نسخے بھی جاری کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میڈیکل یونٹ کے فارماسیوٹیکل مینجمنٹ نے مروجہ طریقہ کار سے ہٹ کر بڑے برانڈ کے ناموں کی ادویات حاصل کرکے ڈی او ڈی فنڈز کو غیر موثر طریقے سے استعمال کیا۔ اسی طرح کنٹرول شدہ ادویات کے پھیلاؤ کے خطرے کو بڑھایا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یونٹ میں حفاظتی معیارات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے موثر کنٹرول کا فقدان تھا، یہ ملٹری ہیلتھ سسٹم کے رہنماؤں کی نگرانی کے تابع نہیں تھا، اور مریض کی صحت کے لیے خطرات بڑھ گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.