vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس نے4افراد کے قاتل کو گرفتار کرلیا

0

نیویارک پولیس کا آف ڈیوٹی افسر گرفتار

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے4افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو بروکلین سے گرفتار کرلیا ہے۔گزشتہ روز بروکلین کے ایک اپارٹمنٹ 56 سالہ فائزیوا ماولیودا،27 سالہ مفتونہ خاکیمووا،5 سالہ کمیلا شاوکاتووا اور 4 سالہ تیمور شاکتوف کی لاشیں ملی تھی۔پولیس کے مطابق مارے جانے والےدونوں بچے بہن بھائی تھے، 27 سالہ ان کی والدہ اور 56 سالہ بچوں کی دادی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے فورا بعد ابتدائی تحقیقات کے دوران شواہد ملنے پر کارروائی کی اور 24 سالہ شہباز رجب بوئف کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں تاہم مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی ہین کہ ملزم نے چاروں کو کو کیوں مارا ہے۔ علاوہ ازیں نیویارک پولیس نے حملہ کے کیس میں ملوث آف ڈیوٹی افسر کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے بروکلین میں کارروائی عمل میں لائی ہے۔ 37 سالہ نو ٹیٹیگرین کو حملے کے کس میں گرفتار کیا ہے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.