وائٹ ہاؤس کی مداخلت پر نیوجرسی ٹرانزٹ ہڑتال کا خطرہ ٹل گیا
وائٹ ہاؤس نیوجرسی ٹرانزٹ لیبر تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے
نیو جرسی(ویب ڈیسک)نیو جرسی ٹرانزٹ اور اس کے ریل انجینئرز کی نمائندگی کرنے والی یونین کے درمیان مزدوری تنازعہ شدت اختیار کرتا جارہا تھا ۔اس تنازع کو دیکھتے ہوئے وائٹ ہاؤس ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔صدر بائیڈن نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردئیے ہیں، جس کے تحت مزدورں کے پاس کام کرنے کے لیے اضافی وقت ہوگا اس کے عوض انہیں فوائد حاصل ہوں گے۔انجینئرز کا مطالبہ تھا کہ انہیں تنخواہیں مناسب نہیں دی جارہی ہیں نہ ہی کام کے لیے اضافی وقت دستیاب ہے تاکہ وہ ایکسٹرا ٹائم لگاکر گزر کرسکیں۔وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ صدر نے ایک صدارتی ایمرجنسی بورڈ کے قیام کی اجازت دی جس کا مقصد ریاست کی ٹرانزٹ ایجنسی اور برادر ہڈ آف لوکوموٹیو انجینئرز اینڈ ٹرین مین کی مزدوری کے معاہدے پر تنازعات کو حل کرنے میں مدد کرنا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر کی کارروائی قانون کے تحت ضروری تھی کیونکہ فریقین میں سے ایک نے اس کی درخواست کی تھی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق دو ماہ کے اندر بورڈ کو دونوں فریقوں سے تنازعات کے تصفیہ کی پیشکشیں ملیں گی اور پھر صدر کو خط لکھیں گے کہ وہ سب سے زیادہ معقول سمجھی جانے والی پیشکش کا انتخاب کریں۔ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ رپورٹ پابند نہیں ہے لیکن جس پارٹی کی پیشکش کو منتخب نہیں کیا گیا ہے تو وہ پارٹی ہڑتال پر گئی تو ایسی صورت میں ملنے والے فوائد سے محروم ہوجائیں گے ۔یہی قانون کا تقاضا ہے ۔نیو جرسی ٹرانزٹ ریاست میں بسیں اور ریل چلاتا ہے۔برادرہڈ آف لوکوموٹیو انجینئرز اینڈ ٹرین مین اور یونین کے قومی صدر نے ایگزیکٹو آرڈر کے بعد ایک بیان جاری کیا کہ صدر بائیڈن نے مزدور تنازعہ کی تحقیقات کے لیے صدارتی ایمرجنسی بورڈ (PEB) تشکیل دیا ہے ۔صدر بائیڈن کا یہ اعلان 25 جون کو شروع ہونے والے 30 دن کے کولنگ آف پیریڈ کی میعاد ختم ہونے سے عین قبل آیا ہے۔این جے ٹی کے انجینئر کی تنخواہیں سب سے کم ہیں۔