vosa.tv
Voice of South Asia!

مئیر ایڈمز کی مہاجرین کے بحران، بجٹ، تعلیم ودیگر موضوعات پر گفتگو

0

میئر ایڈمز نے حال ہی میں ون زیرو ون زیرو نز مارننگ ڈرائیو  پر ایک لائیو کال میں متعدد مسائل پر بات کی۔ انہوں نے خاص طور پر مہاجرین کے بحران، بجٹ، تعلیم، اور دیگر موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مئیر ایڈمز  نے سٹی آف یس  نامی نئےمنصوبے کے بارے میں بات کی، جو شہر میں معاشی مواقع اور نوکریاں پیدا کرنے کے لئے زوننگ کے قوانین کو جدید بنانے کا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کا مقصد تجارتی علاقوں کو بہتر بنانا ہے۔ایڈمز نے بتایا کہ نیویارک شہر میں موجود مہاجرین کی تعداد کو کم کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، اور اب یہ تعداد 86,000 ہے۔ تاہم، انہوں نے زور دیا کہ شہر کو ابھی بھی وفاقی اور ریاستی حکومت کی مدد کی ضرورت ہے تاکہ بجٹ کو متوازن رکھا جا سکے اور خدمات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسکول کے بچوں کو براہ راست متاثر نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی صورت میں انہیں نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کے جم کو مہاجرین کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔میئر نے بجٹ کے مسائل پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف شعبوں میں اخراجات میں کٹوتی کی جائے گی، لیکن انہوں نے یقین دلایا کہ عوامی حفاظت اور صفائی جیسے اہم شعبوں میں کٹوتی نہیں ہوگی۔ میئر ایڈمز نے ای-بائک بیٹریوں کے خطرات اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کے مستقبل پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی بیٹریوں کے استعمال کے بارے میں عوامی آگاہی اور ان کی فروخت کو روکنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے شدید موسم کے دوران عوام کو حفاظتی تدابیر اپنانے کی تاکید کی اور کہا کہ شہر کی ایجنسیاں اس طوفان کے اثرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.