vosa.tv
Voice of South Asia!

کراچی،اسٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹ لانے کا فیصلہ

0

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کے حوالے سے جاری اجلاس کے بعد مارکیٹ میں زیر گردش جعلی کرنسی نوٹ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ نئے نوٹوں کو عالمی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ چھاپا جائے گا اور اس کے رنگ، سیریل نمبر، ڈیزائن کو بھی ہائی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ جمیل احمد نے کہا کہ تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں ڈیزائنرز و ٹیکنالوجی ماہرین کی بھی خدمات حاصل کی جارہی ہیں اور  امید ہے مارچ تک مکمل ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.