بھارت کی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے لئے بلوچ نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر ملازمتیں دینے کی پیشکش
بھارت کا مذموم مقاصد کیلئے بلوچ نواجونوں کو استعمال کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا۔ بھارت نے بلوچ نوجوانوں کو ڈالر کی چمک دکھا کر سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیلئے آن لائن نوکریاں دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ، ایک بھارتی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر بلوچ نوجوان مترجمین کو ملازمت دینے کے لئے اشتہار جاری کیا ہے جس میں انگریزی سے بلوچی زبان میں ترجمہ کرنے کے عوض ڈالر میں ادائیگی کی پیشکش کی گئی ہےذرائع کے مطابق اس کا مقصد نفرت انگیز پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر مبنی مواد کو بلوچی زبان میں ترجمہ کر کے تشہیر کرنا ہے بھارت پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں اور بلوچ نوجوانوں کو استعمال کرنے کی کوشش اب کھل کر سامنے آ گیا ہے