ڈونلڈ ٹرمپ کو 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا حکم
امریکی مصنفہ ای جین کیرول کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکی مصنفہ ای جین کیرول کو 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ گزشتہ برس 80 سالہ امریکی مصنفہ نے نیویارک کی ایک جیوری کے سامنے الزام عائد کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے ساتھ مبینہ زیادتی کی اور میری ساکھ کو بھی تباہ کیا۔کیرول نے ایک دیوانی مقدمے میں گواہی دی تھی جو اس نے تشدد اور ہتک عزت کے لیے ہرجانے کے لیے دائر کی تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 1996 میں نیویارک سٹی کے ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور کے ڈریسنگ روم میں مبینہ طور پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی اور جب خاتون معاملہ سامنے لائی تو ٹرمپ نے اس پر جھوٹ اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کر دیا تھا۔