vosa.tv
Voice of South Asia!

برطانیہ کے شاہ چارلس کا پروسٹیٹ کا کامیاب آپریشن

0

شاہ چارلس سوئم پروسٹیٹ کی تکلیف کے سبب نجی اسپتال میں علاج کیلئے داخل ہوئے تھے۔ ان کی صحت کے حوالے سے ملکہ کمیلا نے بتایا کہ شاہ چارلس اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔نیشنل ہیلتھ سروس(این ایچ ایس) کے مطابق عمر رسیدہ افراد میں پروسٹیٹ کا بڑھ جانا معمول کی بیماری ہے، شاہ چارلس کوگزشتہ ہفتے ٹیسٹ کے دوران پروسٹیٹ بڑھ جانے کا انکشاف ہوا تھا۔برطانوی حکام کے مطابق شاہ چارلس کا پروسٹیٹ کا کامیاب آپریشن ہوا ہے اور انہیں ایک روز اسپتال میں رکھنے کے بعد گھر بھیج دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.