نیویارک، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے تحت سالانہ پری رمضان کانفرنس 29 فروری کو ہوگی
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے تحت سالانہ استقبالِ رمضان پری رمضان کانفرنس 29 فروری کی صبح گیارہ بجے ون پولیس پلازہ کے آڈیٹوریم میں منعقد کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر آف کمیونٹی افیئرز مارک اسٹیورٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کمشنر ایڈورڈ کبان نیویارک کی مسلم کمیونٹی کے اراکین سے ملاقات بھی کریں گے ۔رجسٹریشن کا آغاز صبح دس بجے ہوگا جب کہ شرکاء کی تواضع بھی کی جائے گی ۔ اعلامیے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال پر زور دیا گیا ہے کیوں کہ ون پولیس پلازہ میں گاڑی کی پارکنگ دستیاب نہیں ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق اس حوالے سے مزید معلومات کیلئے ڈیٹکٹیو محمد امین اور لوٹیننٹ جوزف عبدالمسیح سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔