vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک، اجرتی خلاف ورزیوں پر معروف رہائشی ڈیولپر  کے خلاف مقدمہ دائر

0

سٹی کمپٹرولر بیورو آف لیبر لاءکے تحت نیویارک سٹی آفس آف ایڈمنسٹریٹو ٹرائلز اینڈ ہیئرنگ میں دائر مقدمے میں موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ ڈیولپمنٹ کمپنی پر چالیس ملین ڈالرز کی اجرت اور جرمانے واجب الادا ہیں جو کارکنان کی کم از کم اوسط فی گھنٹہ اجرت کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہے۔ ڈائریکٹر آف ورکرز رائٹس آف کمپٹرولر بیورو آف لیبر لاءکلاڈیا ہنریکیز  کا کہنا ہے کمپنی کے خلاف تحقیقات میں اہم ادائیگیوں کاانکشاف کیا گیا ہے تاہم ہم اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ ڈیولپرز منصفانہ مزدوری کے رائج طریقوں کو ترجیح دیں۔مقدمے میں کمپنی پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ کمپنی جون 2015ء سے 15 اگست 2019ء کے درمیان تعمیر کی مدت کے دوران کم از کم اوسط فی گھنٹہ اجرت دینے میں ناکام رہا ہے۔ قانون تعمیراتی کارکنوں کو $60 تا $45 کم از کم اوسط فی گھنٹہ اجرت کی ضمانت دیتا ہے۔خیال کیا جارہا ہے کہ ڈیولپرز کو تعمیراتی کارکنان کو کم از کم اوسط فی گھنٹہ اجرت ادا کرنا ہوگی یا جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.