ٹرمپ نے اپنی واحد حریف نکی ہیلی کو شکست دے دی
ٹرمپ نے اپنی واحد حریف سابق اقوام متحدہ سفیر نکی ہیلی کو شکست دی ہے جنہوں نے سابق امریکی صدر کو اس پر بحث کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ، ’یہ دوڑ ختم ہونے سے بہت دور ہے۔نکی نے اس شکست کے باوجود صدارتی امیدوار بننے کے مقابلے میں شامل رہنے کا اعلان کیا۔نکی ہیلی نے ڈٹے رہنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو ریپبلکن امیدوار بنانا بائیڈن کی جیت کے مترادف ہو گا۔دوسری جانب ناشوا میں ٹرمپ نے اپنی تقریر کا آغاز نکی ہیلی کا مذاق اڑاتے ہوئے کیا، انہیں ”جعلساز“ قرار دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایسی تقریر کر رہی ہیں جیسے وہ جیت گئیں۔ وہ نہیں جیتیں، انہوں نے اسے کھو دیا ہے اوران کی رات بہت بری گزری۔