عام انتخابات2024 میں فوج کی تعیناتی کی سمری کابینہ کو ارسال
وزارت داخلہ نے عام انتخابات2024 میں فوج کی تعیناتی کی سمری کابینہ کو بھیج دی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ 77 ہزار فوجی اہلکار مانگے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج، رینجرز اور ایف سی اہلکار عام انتخابات میں تعینات ہوں گے۔
نگراں کابینہ کی منظوری کے بعد عام انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے فوج تعینات ہو گی۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 8 فروری کو ہونا ہے جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں