نیو یارک کا چٹخورا گروپ نیو جرسی پہنچ گیا
یو ں تو آپ نے مختلف گروپس کے نام سن رکھے ہوں گے جو اپنی انفرادیت رکھتے ہیں لیکن آج ہم آپکو ملوا رہے ہیں مزے مزے کے چٹ پٹے پکوانوں کے شوقین افراد پر مشتمل چٹورا گروپ سے جو نیو جرسی میں مدعو دعوت کی ہر چیز چٹ کر گئے۔نیو جرسی کے مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیت دانش ملک کی جانب سے دوستوں کی دعوت کا اہتمام کیا گیا، دعوت میں پاکستانی امریکن صحافیوں بشمول مجیب لودھی،معوز صدیقی،محمد فرخ اور جہانگیر لودھی سمیت کاروباری شخصیت عرفان چٹھہ،شیخ اشفاق اور معروف عالم دین علامہ تصورالحسن گیلانی و دیگر نے شرکت کی۔دعوت میں مختلف اقسام کےباربی کیو سمیت انواع و اقسام کے لذیذکھانوں سے مہمانوں کی توازع کی گئی۔اس موقع پر تصورالحسن گیلانی نے میزبان سمیت دعوت کے تمام شرکاء کے لئے دعا بھی کروائی۔دانش ملک نے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔