vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک  کی ورکنگ کلاس  کے لیے خوشخبری،میڈیکل  انشورنس  کی  ادائیگی  سے بے فکر ہوجائیں

0

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور محکمہ  صحت  نے محنت کش طبقے کو  میڈیکل قرضوں سے نجات  دلانے کے  لیے  تین سال تک اٹھارہ ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔اس  سرمایہ کاری سے ورکنگ  کلاس کے پانچ لاکھ افراد  مستفید ہوں گے۔ نیویارک  سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور ڈیپارٹمنٹ آ ف ہیلتھ اینڈ مینٹل  ہائی جین  کے کمشنر ڈاکٹر اشون  وسان  نےگزشتہ روز سٹی ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  محدود  آمدن والے ورکنگ کلاس کے لیے  میڈیکل قرضوں  کی مد میں 2 ارب ڈالر  کےریلیف پروگرام کااعلان کیا ہے ۔ اس پروگرام  کے ذریعے آئندہ تین سال تک  اٹھارہ ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے حالیہ معاشی بحران کی زد میں آئے ہوئے پانچ لاکھ   افراد  مستفید ہوسکیں گے،جس کی بدولت یہ امریکا میں میڈیکل  قرضوں کی معافی دینے  کے لیے اپنی نوعیت کا سب سے بڑا  پروگرام  بن گیا ہے۔ اس پروگرام  میں شامل  ہونے کے لیے متاثرین کو کسی بھی قسم کی درخواست دینے یا کوئی فارم  پر کرنے کی ضرورت نہیں  ہوگی، بلکہ متاثرین کو ان کے ذمہ میڈیکل  قرضوں کی مدمیں واجب ادا رقم کی ادائیگی ہوجانے پر مطلع بھیکیا جائے گا۔ شہری حکومت غیر منافع بخش تنظیم اور اپنے دیگر شراکت داروں کے تعاون سے اس پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔۔یہ پروگرا م رواں سال شروع کیا گیا ہے اور  آئندہ تین سال تک فعال رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.