فلوریڈا میں بڑاحادثہ، 8 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی
حکام کے مطابق شمالی وسطی فلوریڈا میں منگل کی صبح کھیتوں کے مزدوروں کو لے جانے والی بس کے حادثے 8افراد جاں بحق اور8شدید زخمی ہو گئے۔فلوریڈا ہائی وے پٹرول کے مطابق حادثے میں 2010 کی ایک بس جو فارم ورکرز کو لے جا رہی تھی اور 2001 کا فورڈ رینجر ٹرک کے درمیان ٹکراؤ ہوا ۔FHP نے کہا کہ دونوں گاڑیاں ایک دوسرے کو سائیڈ سوائپ کر رہی تھیں، اور بس سڑک سے ایک باڑ سے گزر کر الٹ گئی۔حادثے میں مجموعی طور پر 53 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔فلوریڈا ہائی وے پٹرول تحقیقات کر رہا ہے۔