vosa.tv
Voice of South Asia!

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا یوکرین میں ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے معاملے پر اجلاس

0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کے بحران میں ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے معاملے پر ایک اجلاس منعقد کیا۔ چین کے نمائندے نے یوکرین بحران میں متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ براہ راست بات چیت کریں اور  مذاکرات کو دوبارہ شروع کریں۔ امورِ تخفیف اسلحہ کے لیے اقوام متحدہ کے نائب نمائندے ایبو نے یوکرین کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہتھیاروں کی کسی بھی قسم کی منتقلی کو بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یوکرین میں میدان جنگ میں کلسٹر بم کے استعمال کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتےہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ جتنی جلدی ہو ، کلسٹر بم کے استعمال کی ممانعت سے متعلق کنونشن میں شامل ہوں۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب چانگ جون نے کہا کہ یوکرین کا بحران طویل اور پیچیدہ ہو چکا ہے اور چین کو اس پر دکھ اور  تشویش ہے۔ چین تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ جلد از جلد براہ راست رابطے کریں، مذاکرات دوبارہ شروع کریں اور جنگ بندی کے لیے اتفاق رائے پیدا کریں۔ چین امن و انصاف کے ساتھ کھڑا رہے گا اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے  کوششیں جاری رکھے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.