vosa.tv
Voice of South Asia!

موسم سرما میں بلیک کافی کے حیرت انگیز فائدے اور نقصانات

0

کافی ایک پسندیدہ مشروب ہے جو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے، کوئی کریم کافی پسند کرتا ہے تو کوئی ملک کافی، توکسی کو ایسپریسو کافی مزہ دیتی ہے۔ بلیک کافی کے چاہنے والے بھی دنیا میں بہت ہیں بالخصوص لوگ اسے وزن کم کرنے کے لیے پیتے ہیں۔مگر بلیک کافی کے زیادہ استعمال سے آپکی صحت بھی متاثر ہوسکتی ہے جیسے کے معدے اور اسکن کے حوالے سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔بلیک کافی کے زیادہ استعمال سے  نیند بھی متاثر ہوتی ہے ۔ اور  ڈی ہائیڈریشن جیسے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ یہ سب  بلیک کافی کے سائیڈ افیکٹ  ہوسکتے ہیں۔مگر اسکے برعکس  بلیک کافی کئی لوگوں کو سوٹ بھی کرتی ہے ۔بلیک کافی کے سائیڈ افیکٹ میں آنکھوں میں گڑھے پڑ جانا یا ان کے گرد سیاہ حلقے پڑ جانا جیسے مسائل ہو سکتے ہیں تاہم بلیک کافی دو کپ سے زیادہ نہیں لینی چاہیے۔ماہرین صحت کے مطابق سردیوں میں بلیک کافی پینے سے اسٹریس کم ہوتا ہے اور کام کرنے  کی جستجو بھی زیادہ رہتی ہے ۔ذیابطس  کے مریضوں کے لیے بغیر شوگر کے بلیک کافی پینا بہت فائدہ مند ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس میں پایا جانے والا اینٹی آکسیڈینٹ شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے۔ جن لوگوں کا وزن سردیوں میں بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے ،ان کے لیے بلیک کافی پینا بہت فائدہ مند ہو سکتا ہے۔بلیک کافی  پینے سے بھوک کم لگتی ہے،جس سے وزن کنٹرول میں  رہتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.