vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ میں فائرنگ سے خوف و ہراس، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

0

امریکہ کے شہر شکاگو کے مضافاتی علاقے میں تین مختلف مقامات پر کل 8 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ اس واقعے پر ریاست الی نوائےکے پولیس حکام نے بتایا کہ ایک ہی شخص نے 8 افراد کو قتل کیا ہے اور فی الحال فرار ہے۔ ریاست الی نوائے میں شکاگو کے قریب واقع جولیٹ ول کاؤنٹی کی پولیس نے بتایا کہ وہ ابھی تک قتل کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ قتل کرنے والا شخص متاثرین کو جانتا تھا۔ اتوار اور پیر کو تین مختلف مقامات سے مقتولین کی لاشیں ملی ہیں۔امریکہ میں قتل کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے سوشل میڈیا پر وارننگ جاری کردی۔ انہوں نے ملزم کو مسلح اور خطرناک قاتل قرار دیا۔ جولیٹ پولیس چیف ولیم ایونز نے کہا کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی ٹاسک فورس مشتبہ شخص کی تلاش میں مقامی پولیس کی مدد کر رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والے مردوں میں سے ایک کی لاش اتوار کو ول کاؤنٹی کے ایک گھر سے ملی۔ اس کے بعد جولیٹ میں واقع دو گھروں سے باقی 7 افراد کی لاشیں ملیں۔ جولیٹ پولیس نے کہا کہ وہ مردہ پائے گئے لوگوں کی تفتیش کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مشتبہ ملزم کی تصاویر بھی شیئر کیں اور ملزم کی گاڑی کی شناخت بھی کی۔ پولیس کے مطابق ملزم کا نام رومیو نینس ہے۔ اس کی عمر صرف 23 سال ہے۔ اس کے پاس سرخ رنگ کی ٹویوٹا کیمری کار بھی تھی، جسے وہ چلا رہا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.