vosa.tv
Voice of South Asia!

’ایشا‘ کے برطانیہ سے ٹکرانے کے بعد ایمبرو وارننگ جاری

0

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی شام سے پیر کی صبح تک ایمبرو وارننگ جاری کی گئی ہے۔تیز ہواؤں کے باعث ڈبلن ایئرپورٹ پر 102 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ  27 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیلفاسٹ سے برطانیہ آنے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر تیز ہواؤں سے پروازوں کو لینڈنگ میں مشکلات پیش آئیں۔تیز ہواؤں کے سبب بجلی اور موبائل فون نیٹ ورک بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ساؤتھ ایسٹرن نے پیر کی صبح لندن کیلئے 6 بجے سے پہلےکی ٹرینیں منسوخ کردیں۔ساؤتھ ایسٹرن کا کہنا ہے کہ ٹریک کی حالت دیکھ کر ٹرینیں چلانےکا فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.