vosa.tv
Voice of South Asia!

صدر اردوان کا اسلام مخالف دشمنی پر ترکوں کے نام اہم پیغام

0

جرمنی میں انٹرنیشنل ڈیموکریٹک یونین کی کانگریس کو پیغام میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ یورپ میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی اور اسلام دشمنی کے خلاف ترک باہم اتحاد کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ یورپ میں اسلام فوبیا اور ثقافتی نسل پرستی بڑھتی جارہی ہے ایسے میں یورپ میں مقیم ترکوں کو جمہوریت میں رہتے ہوئے ترکوں کے حقوق کا دفاع کرنا ہے جس کے لیے ضروری ہے ترک آپس میں اتحاد برقرار رکھیں۔صدر اردوان نے کہا کہ ہم دو دہائیوں سے یورپ میں مقیم ترکوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے تلقین کی کہ یورپ میں رہتے ہوئے ترک اپنے بچوں کو مادری زبان، ثقافت اور تہذیبی اقدار کو پروان چڑھائیں کیونکہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور یورپ سے انضمام کے خلاف سب سے بڑا ہتھیار ہمارا کلچر، تہذیب اور مادری زبان ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔امن و امان کے دائرہ میں رہتے ہوئے جمہوری انداز میں آپسی اتحاد کے لیے غیرسرکاری ترک تنظیموں کے ساتھ مل کر جدوجہد کی جاسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.