vosa.tv
Voice of South Asia!

تائیوان کےصدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کو برتری حاصل

0

تائیوان میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کےلئے 8 گھنٹے کی ووٹنگ کا سلسلہ مکمل ہوگیا۔ تائیوان کی حکمران جماعت ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی نے صدارتی ووٹنگ میں ابتدائی برتری حاصل کر لی ہے۔پولنگ کا وقت مقامی وقت صبح 8 بجے شروع ہوا تھا جو شام بجے تک جاری رہا۔19 ملین ووٹرزنے نئے صدر اور 113 سیٹوں کیلئے قانون سازوں کیلے حق رائے دہی کا استعمال کیا پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی لمبی قطاریں موجود رہیں۔تائیوان کے تین صدارتی امیدواروں نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔انتخابات سے قبل چین نے ووٹرزسوچ سمجھ کر ووٹ کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔حکمراں جماعت کے سربراہ ولیم لائی نے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کرلی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.