کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ کےواقعات میں 18 افراد جاں بحق،35 زخمی
جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 18 افراد لقمہ اجل بن گئے، لینڈ سلائیڈنگ سے تقریباً 35 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔کولمبیا کے نائب صدر فرانسیا مارکیز نے ایک بیان میں بتایا کہ چوکو ڈیپارٹمنٹ کے دارالحکومت کوئبڈو اور محکمہ اینٹیکویا کے دارالحکومت میڈیلن کے درمیان ایک سڑک پر مٹی کے تودے گرنے سے 18 افراد جاں بحق35زخمی ہو گئے ہیں ۔فرانسیا مارکیز نے بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ یونٹ کے اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔شہر میڈیلن اور کیوبڈو کو ملانے والی شاہراہ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ مسلسل جاری بارشوں کے سبب پیش آیا ہے۔