امریکہ میں خاتون ٹیچر جنسی تعلق رکھنے پر گرفتار
امریکی ریاست میسوری میں ریاضی کی ایک خاتون ٹیچر کودیگر طلبا کے سامنے سولہ سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔خاتون ٹیچر کلفٹن کارمکس، پلاسکی کاؤنٹی کے لاکی ہائی اسکول میں حساب کا مضمون پڑھاتی ہیں۔ 16 سالہ طالب علم کے والد کو اپنے بیٹے کے 26 سالہ طلاق یافتہ خاتون ٹیچر کے ساتھ جنسی تعلق کا علم تھا لیکن انہوں نے نہ پولیس کو اطلاع دی اور نہ ہی بچے کو محفوظ کرنے کیلئے کوئی کوشش کی۔پولیس کو کسی اور ذرائع سے اطلاع ملی جس پر طالب علم کے والد کو گرفتار کرلیا گیا تاہم تفتیش میں بچے کو جنسی عمل میں سہولت فراہم کرنے کے شواہد نہ ملنے پر والد کو رہا کردیا گیا۔ پولیس نے بچے کی فلاح و بہبود کو خطرے میں ڈالنے، عصمت دری، طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق اور بچوں سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں خاتون ٹیچر کو ٹیکساس سے گرفتار کرلیا۔خاتون ٹیچر کو 25 لاکھ ڈالرز کی زر ضمانت پر رہائی ملی تاہم انہیں میسوری میں مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا جس کی ممکنہ سزا طویل جیل ہوسکتی ہے۔