vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹوکیو،3 بچے4 بیویاں رکھنے والا 20 سال سے بے روزگار شہری خوش باش

0

تین بچے اور چار شادیاں کرنے والا دس سال سے بے روزگارہونے  کے باوجود خوش باش رہنے کا ہنر جاپان کے ایک شہری نے سیکھ لیا ہے۔جزیرے ہوکائیڈو کے 35 سالہ رہائشی ریوتا واتانابے اپنی غیر روایتی طرز زندگی کی وجہ سے کافی مشہور ہوگیا۔ مبینہ طور پر واتانابے اپنی چار بیویوں میں سے تین کے ساتھ رہتا ہے۔ واتانابے کے 3 بچے بھی ہیں تاہم وہ دس سال سے بےروزگار ہیں لیکن اس کے باوجود اسے اس بات کی کوئی پریشانی نہیں ہے کیوں کہ اس کی بیویاں نوکری کرتی ہیں اور گھر کا سارا خرچہ بھی اس کی بیویوں کی ذمہ داری ہے۔ واتانابے کی اس عجیب و وغریب ازدواجی زندگی پر عوامی سطح پر گرما گرم بحث چھڑ گئی ہےکیوں کہ جاپان میں ایک سے زائد شادیوں پر حکومت کی طرف سے  پابندی ہے۔چاروں بیویاں خواہش رکھتی ہیں کہ وہ اپنی شادیوں کو رجسٹر کروائیں اور پھر طلاق لیں تاکہ وہ واتانابے کا نام بچوں کی ولدیت میں شامل کرسکیں چونکہ بچے شادی رجسٹر ہونے سے پہلے کے ہیں لہٰذا شادی کو رجسٹر کروانے اور طلاق کے بعد ہی بچوں کو والد کا نام مل سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.