ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کی شاندار رنگا رنگ تقریب ِتقسیمِ انعامات کا انعقاد
سعودی عرب کی معروف ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسپورٹس کمپلیکس میں آر سی اے سپر سیریز کی شاندار اور رنگا رنگ تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیاجس میں کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو افیسر گلف کے ڈان بریڈ مین محمد ندیم بابر کا کہنا تھا کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ شہزادہ ڈاکٹر جنرل پرنس عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود کی کاوشوں سے آج ریاض سمیت پورے سعودی عرب میں کرکٹ کو بھر پور فروغ ملا ہے جو قابل تحسین ہے ۔تقریب کے مہمان خصوصی محمد کبیر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کو فروغ دینے میں ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن نے ہمیشہ سے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ تقریب میں کھلاڑیوں کو ٹرافیز، مڈل ، اسناد اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ مہمان خصوصی محمد کبیر خان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔