vosa.tv
Voice of South Asia!

بنگلہ دیش ڈینگی سے 1700 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں

0

بنگلہ دیش میں 2023 میں ڈینگی سے 1,701 اموات ریکارڈ کی گئیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 168بچے  1 سے 15 سال کی عمر کے درمیان تھے۔صحت کے حکام نے دو اضافی اموات اور 110 نئے کیسزرپورٹ ہونت کی اطلاع دی۔اٹھائیس نئے انفیکشن دارالحکومت ڈھاکہ میں رپورٹ ہوئے جن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (DGHS) کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈھاکہ سے باہر دو اموات کی اطلاع ملی ہے۔مچھروں سے پھیلنے والے وائرل بخار کے کل کیسز بڑھ کر 320,945 ہو گئے، جن میں ڈھاکہ سے 109,927 کیسز بھی شامل ہیں۔ڈی جی ایچ ایس نے کہا کہ کل اموات میں سے 978 کا تعلق ڈھاکہ سے تھا جو کہ انفیکشن کا مرکز ہے۔ان کا کہنا تھا  کہ کل 867 مریض ہسپتالوں میں  زیر علاج تھےجن میں ڈھاکہ کے 281 مریض شامل تھے۔ہسپتال میں داخل ہونے والے کل مریضوں میں سے 318,377 مریض صحت یاب ہوئے اور 99 فیصد صحت یاب ہونے کی شرح کے ساتھ گھر لوٹ گئے۔وائرل انفیکشن متاثرہ مچھروں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے لیکن انفیکشن کا کوئی علاج نہیں ہے۔گزشتہ سال بنگلہ دیش میں 281 اموات اور 123,808 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.