vosa.tv
Voice of South Asia!

 پاکستان کی فرینکفرٹ میں قونصل خانے پر حملے کی مذمت

0

اسلام آباد:پاکستان نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں قونصل خانے پر حملے کی شدید مذمت ،وزارت خارجہ میں جرمن سفارتخانے کے سینئرترین سفارتکار کی طلبی، شدید احتجاج کے ساتھ احتجاجی مراسلہ بھی تھما دیا،مراسلے میں پاکستانی سفارتی املاک کی حفاظت اور فرینکفرٹ واقعے میں ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پاکستان کی جانب سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں اپنے قونصل خانے پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے پاکستان نے ردعمل دیتے ہوئے وزارت خارجہ میں جرمن سفارتخانے کے سینئرترین سفارتکار کو طلب کیا اور شدید احتجاج کے ساتھ احتجاجی مراسلہ بھی تھما دیا سفارتی ذرائع کے مطابق مراسلے میں پاکستانی سفارتی املاک کی حفاظت اور فرینکفرٹ واقعے میں ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر جرمن سفارتکار کی جانب سے پاکستانی سفارتی املاک اور عملے کی ہر ممکن حفاظت کی یقین دہانی کرائی گئی۔اس سے پہلے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا تھا کہ پاکستان جرمن حکام کی طرف سے قونصل مشن کے احاطے کے تقدس اور سلامتی کے تحفظ میں ناکامی کی بھی شدید مذمت کرتا ہے۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ واقعے سے قونصلیٹ کے عملے کی جانوں کو خطرہ لاحق کر دیا ہے ، ہم جرمن حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ ویانا کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریاں پورا کرے اور ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے کارروائی کرے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.