مین ہٹن میں لڑائی کے دوران چاقو چھریاں چل گئیں،2افرادزخمی
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں لڑائی کے دوران چاقو چھریاں چل گئیں جس سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔واقعہ دو گروپوں کے درمیان اتوار اور پیر کی درمیانی شب لڈلو اور بروم اسٹریٹ کے قریب پیش آیا۔پولیس کے مطابق متاثرین کو پیٹھ پر چھرے کے وار کرکے زخمی کیا گیا اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں پر ان کی حالت مستحکم ہے۔