vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت میں طلباء سےسرکاری اسکول کے بیت الخلاء صاف کرائے جانے لگے

0

بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر شموگا میں سرکاری اسکول کے طلبا سے بیت الخلا صاف کروانے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔بھارت میں طلبا سے بیت الخلا صاف کروانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہیڈ ماسٹر کو معطل کر دیا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹی جماعت کے طلبا ہاتھوں میں برش اور دیگر سامان لیے صفائی میں مصروف ہیں۔ مذکورہ ویڈیو جب طلبا کے والدین تک پہنچی تو انہوں نے اسکول پہنچ کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔جب وزارت تعلیم نے ہیڈ ماسٹر سے اس متعلق دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ میں نے طلبا کو صرف پانی بہانے کو کہا تھا، انہیں صفائی کا حکم نہیں دیا تھا۔وزارت تعلیم کے عہدیدار کے مطابق  واٹس ایپ پر مذکورہ ویڈیو موصول ہوئی تو حکام سے اسکول کا دورہ کرنے اور واقعے کی انکوائری کا حکم دیا۔ اس سے قبل بھی طلبا سے گٹر اور بیت الخلا صاف کروانے کے دو واقعات پیش آ چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.