کرسمس کے موقع پر1ہزار سے زائد قیدیوں کی سزائیں کم دی گئیں
سری لنکا کے جیل کمشنر گامینی ڈسانائیکے کا کہنا ہے کہ صدر رانیل وکرماسنگھے نے کرسمس کی تعطیل کی وجہ سے 1,004 قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں 989 مرد اور 15 خواتین شامل ہیں۔سری لنکا کے صدر کی طرف سے معافی پانے والوں میں زیادہ تر وہ لوگ شامل تھے جو جرمانے ادا کرنے سے قاصر تھے۔ صدر وکرما سنگھے نے ایک بیان جاری کیا جس میں سری لنکا پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے متحد ہو جائیں اور اپنی قوم کی مشکلات کو تسلیم کریں۔صدر کو سری لنکا کے آئین کے آرٹیکل 34 کے تحت لوگوں کو معافی دینے کا اختیار حاصل ہے، یہ معافیاں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب سری لنکا خانہ جنگی کے نتیجے میں اپنے لوگوں سے مفاہمت کی کوشش کر رہا ہے۔ سری لنکا میں انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق جیلوں میں قیدیوں کے وسائل کی کمی کے ساتھ ساتھ ان سے بدسلوکی کی شکایات درج ہیں۔ سری لنکا میں جیل کا نظام تقریباً 13,000 قیدیوں کو رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے لیکن اس وقت وہاں 30,000 سے زیادہ قیدی موجود ہیں۔ سری لنکا کی سب سے بڑی جیلوں میں سے ایک سیل میں 200 سے زیادہ ریمانڈی قید ہیں۔