نواز شریف اور مریم نواز کے کاغزات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔
نواز شریف کے حلقہ این اے 130 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے نواز شریف کے کاغذات جمع کروائے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے پی پی 80 شاہ پور سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے ہیں۔
ن لیگ کے سابق ایم پی اے صہیب برتھ نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
صہیب برتھ نے کہا کہ کارکنوں کی خواہش پر مریم نواز پی پی 80 سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔